اپنا بینک کی موجودگی
پرانے ڈیزائن والے بینک نوٹ
وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن مجریہ 4جون 2015 کے تحت یکم دسمبر 2016سے 10روپے ، 50روپے، 100روپے اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بینک نوٹ منسوخ ہوجائیں گے ۔ کمرشل / مائیکروفنانس بینک30نومبر2016 تک 10روپے ، 50روپے، 100روپے اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بینک نوٹ قبول کریں گے اور ان کی جگہ نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ اور تمام مالیت کے سکیّ جاری کریں گے ۔ بینکو ں کی جانب سے یہ نوٹ مناسب مقداروں میں 30نومبر،2016تک SBP بینکنگ سروسز کارپوریشن کے نزدیکی / منسلک فیلڈ آفسز/ نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے حوالے کئے جائیں گے۔
ہمارے متعلق
اپنا مائیکرو فنانس بینک انتہائی تجربہ کار بینکرز کے گروپ کے زیر انتظام ہے اور پاکستان کے دیہی علاقوں میں زرعی اور مائیکرو انٹرپرائزز میں خواتین اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سمیت کم مراعات یافتہ / غریب طبقہ کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔