اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ
اپنا مائیکرو فنانس بینک انتہائی تجربہ کار بینکاروں کے گروپ کے زیر انتظام ہے جو پاکستان کے دیہی علاقوں میں زراعت کے شعبے میں اور چھوٹے کاروباری اداروں میں خواتین اور چھوٹے کاروباری افراد کی معاشی خودمختاری کے ساتھ ساتھ پسماندہ /غریب افراد کو مالی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں اور اس حوالے سے خصوصی مہارت رکھتے ہیں ۔ یہ ایک پرائیویٹ کمرشل مائیکروفنانس بینک ہے جو مائیکرو فنانس آرڈی ننس 2001کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ ہے جو فی الحال کراچی میں اپنے آپریشنز سرانجام دے رہا ہے تاہم بینک ضابطے کی ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد اپنے آپریشنز کو ملک گیر سطح پروسعت دینے کا خواہشمند ہے ۔